فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف اک اعلان صرف اعلان ہی رہ گیا۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف اک اعلان صرف اعلان ہی رہ گیا۔
گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی فیول ایڈجسٹمنٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا ۔
جس کے بعد سے عوام خوش تو ہو گئی لیکن یہ خؤشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی ۔ ملک کے لوگ ابھی تک اس اعلا ن کو لے کر کشمکش کا شکار ہیں کہ اگر حکومت کی جانب سے ریلیف دیا گیا ہے تو پھر ابھی تک اس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیوں نہیں کیا؟
ذرائع کے مطابق پاور ڈسڑی بیوشن کمپنیوں کو وزارت توانائی کی جانب سے کوئی تحریری یا زبانی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ۔
صارفین نے وزیر اعظم کے اعلان کے بعد بل کو صحیح کروانے کے لئے واپڈا دفاتر کا رُخ کیا جہاں پہنچ کر پتی چلا کہ کہ یہاں اس حوالے سے کوئی صورتحال واضح نہیں کی گئی۔
لاکھوں صارفین کو زیادہ بل آیا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق وزیر توانائی آج ریلیف کے متعلق تمام تر تفصیلات بتائیں گے ۔