امریکہ کا مشہور ٹک ٹاک اسٹار مگر مچھ جو کہ رات کو مالک کے پاس آجا تا ہے۔
امریکہ کا مشہور ٹک ٹاک اسٹار مگر مچھ جو کہ رات کو مالک کے پاس آجا تا ہے۔
مختلف جگہ کے لوگوں کو پالتو جانور رکھنے کا شوق ہوتا ہےپالتو جانوروں کے طور پر لوگ بلی ، کتا، چوہے وغیرہ رکھتے ہیں۔ اب دیکھنے میں آیا ہے
کہ لوگ شیر بھی گھر میں رکھ کر پالتے ہیں۔ ایسے ہی امریکہ کے رہائشی شخص نے ایک مگر مچھ کو پالتو بنا رکھا ہے ۔
وہ اس مگرمچھ کی ٹک ٹاک ویڈیو بھی بناتے ہیں۔ مگر مچھ ٹک ٹاک پر ایک مشہور سیلبریٹی بن گیا ہے ۔ پنسلوانیا :یارک کے علاقے سے تعلق رکھنے والا
مگر مچھ جو کہ ٹک ٹاک کا مشہور اسٹا رہے اس کا نام ہے ویلی گئیر۔ ا س کو ایموشنل سپورٹ جانور کا نام بھی دیا گیا ہے ۔
ٹک ٹاک اسٹار کےلحاظ سے لوگ اس کو پالتو جانوروں کے مقابلے میں شامل کیا گیا ہے لوگ اس کو بہت پسند کرتے ہیں۔
دیکھنا یہ ہے کہ کتنے لوگ اس کو ووٹ دیتے ہیں تا ہم اس کی غیر معمولی مقبولیت کے تحت اس ایک بہتر امیدوار قرار دیا جا رہا ہے ۔
اگر ویلی گیٹر یہ مقابلہ جیت جاتا ہے اسے 10 ہزار ڈالر کی رقم ملے گی اور ایک میگزین میں اس پردو صفحات شائع کئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ایک گھوڑا ، ہیک نامی کتا اور ایک نسل کا چوہا بھی شامل ہے ۔ اس ضمن میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ یکم ستمبر کو ہوگا جس میں 20 پالتو جانور شامل ہیں۔
ویلی گیٹر کے مالک کا کہنا ہے یہ ایک خوبصورت مخلوق ہے اور امید ہے کہ یہ مقابلہ جیت جائے گا ۔ اس کو دیکھ کر ڈاکٹر اور مریض بھی خوش ہوتے ہیں۔
رات کو یہ میرے بستر پر آ دھکمتا ہے اور میرے تکیے کے غلاف تالاب میں لے جاتا ہے ۔ ایک دفعہ تو ایسا ہوا کہ یہ پورا کمبل ہی تالاب میں لے گیا اور اس کو ڈبو دیا۔ اس کو کھانے میں بھنی ہوئی مکئی اور مرغی کا کچا گوشت پسند ہے۔