بابر اعظم کے دو میچوں میں ناکام ہونے پر محمد رضوان نےکیا بیان دیا ؟
بابر اعظم کے دو میچوں میں ناکام ہونے پر محمد رضوان نےکیا بیان دیا ؟
پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ میں بابر اعظم ناکام ہوئے جس کی وجہ سے شائقین کافی تنقید کر رہے ہیں۔ محمد رضوان سے صحافیوں نے سوال کیا
کہ بابر اعظم کے ناکام ہونے کی کیا وجہ ہے ؟ کیا ان پر کسی قسم کا دباؤ ہے؟ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ابھی تو بابر اعظم کے صرف دو ہی میچ ناکام گئے ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم نے کتنا زیادہ اسکور بنایا ہوا ہے ۔ کئی ریکارڈ اس کے نام ہیں ۔ کتنا زیادہ اسکور چیز کیا ہے ۔
اگر وہ دو میچز میں ناکام ہو گیا تو کیا ہوا؟ محمد رضوان نے کہا کہ میں نے خود بابر اعظم کو بولا ہے کہ تم ناکام ہوئے شکر ادا کرو زیادہ جیت کر بھی نظر لگ جاتی ہے ۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ یہ بابر اعظم کی ہی منصوبہ بندی ہے کہ وہ ہر حالت میں ٹیم کو ہمت دیتا ہے اور مشکل حالات سے بھی نکال لیتا ہے ۔
اس کو اللہ کی طرف سے یہ سب میسر ہے کہ وہ ایسی منصوبہ بندی کر لیتا ہے ۔ انڈیا کے خلاف میچز میں کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوتا ہے لیکن اچھی منصوبہ بندی ہر میچ کو جیتا دیتی ہے۔