وہیل اب سے خلا میں بھی تیراکی کرتی نظر آئے گی ۔
وہیل اب سے خلا میں بھی تیراکی کرتی نظر آئے گی ۔
سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک وہیل اندھیرے میں تیر رہی ہے دیکھنے والوں کا کہنا ہے
جو تیرتی ہوئی چیز نظر آ رہی ہے وہ سمندری مچھلی وہیل جیسی ہے ۔ لیکن یہ چیز سمند ر میں نہیں تیر رہی بلکہ خلاء میں ہے ۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور اس ویڈیو سے متعلق یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ خلا میں سیارے تیر رہے ہیں۔
جیسے کہکشاں بنتی ہے ستاروں کی۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سب نظروں کا دھوکا ہے ۔ ویڈیو رات کی تاریکی میں بنائی گئی ہے ۔ اس لئے اس کے متعلق لوگ متجسس ہیں۔
دراصل یہ ویڈیو سمندر کی ہے اور رات کی تاریکی میں بنائی گئی ہے ۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہیل مچھلی کے ساتھ گہری سبز کائی بھی تیر رہی ہے
جس کی وجہ سے وہ جھلمل ستاروں کا سا سماں بنارہی ہے اس وجہ سے ایسے لگ رہا ہے کہ وہیل خلا میں تیر رہی ہے۔ اس سے انسانی ذہن الجھن کا شکار ہو رہا ہے ۔