آخر کار حکومت کو غریب عوام پر ترس آ ہی گیا ۔
آخر کار حکومت کو غریب عوام پر ترس آ ہی گیا ۔
جون ، جولائی اور اگست کے بجلی کے بلوں میں عوام کی کمر توڑ مہنگائی کے بعد اب حکومت نے عوام کا خیال کر لیا ہے ۔
اس حوالےسے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے فصلوں کے ساتھ ساتھ سندھ میں کاٹن کی فصل بھی خراب ہو گئی ہے ۔
جس کی وجہ سے ہماری درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
اس کے ساتھ وزیر خزانہ نے سابق وزیر اعظم پرتنقید کرتے ہوئے کہا
کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان بھی آئی ایم ایف کے پاس ہی گئے تھے۔ اور انھوں نے ہی بجلی ،تیل پر سبسڈی نہیں دینےکا وعد ہ بھی کیا تھا ،
لیکن فروری میں عمران خان نے اپنے معاہدے ختم کر دئیے اور ایمنسٹی دی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ جب آپ امریکاسے آزادی کے حامی ہیں تو پھر آپ نے امریکیوں کو اپنے ملک میں نوکری ہی کیوں دی وہ بھی اتنی بڑی تنخواہ پر نمائندہ بنایا۔
مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری دی کہ اکتوبر سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی بجلی کے بل کم آئیں گے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تمام تر انحصار عالمی مارکیٹ پر ہو گا۔