محمد رضوان نے کپتان کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
محمد رضوان نے کپتان کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں اچھی کارکردگی دکھانے کا جوش بڑھتا جا رہا ہے ۔ جیسے کہ کپتان بابر اعظم نے ملک کے وقار کو چار چاند لگاتے ہوئے
بہت سے ریکارڈ اپنے نام کئے تو اب محمد رضوان نے بھی پاکستان کا نام اونچا کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے آئی سی ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین کر اپنی دھاک بٹھا لی ہے۔
اور محمد رضوان اب 815 نمبر حاصل کرکے پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ جبکہ بابر اعظم 794 نمبرز کے ساتھ دوسر ے نمبرپر ہیں۔
بابر اعظم آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر تقریباً 1100 سے زائد دنوں تک براجمان رہے ۔ سوشل میڈیا پر
محمد رضوان نے اس حوالے سے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہوتا ہے صرف اللہ سے ہوتا ہے اور اللہ کے سوا کسی سے بھی نہیں ہوتا ۔
اس کے ساتھ ساتھ محمد رضوان نے یہ بھی لکھا ہے کہ میری پوزیشن کو بابر اعظم کی ہی پوزیشن سمجھا جائے ٹی ٹوئنٹی کی بادشاہت بابر اعظم کے پاس ہی ہے ۔
کپتان اور میں الگ نہیں ہیں ہم ٹیم کے کھلاڑی ہیں اور ایک ہیں۔ سب کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ۔