بھارت کی عوام اپنے کھلاڑیوں سے مایوس ہو گئی۔
بھارت کی عوام اپنے کھلاڑیوں سے مایوس ہو گئی۔
بھارت ایشیاء کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے لیکن بھارت کی حکومت کی طرح اس کی عوام کے دل میں اتنی گنجائش نہیں ہے کہ وہ ایسے ہار کو قبول کریں۔
بالخصوص پاکستان سے ہارنے میں کس قدر ذلت ہو تی ہے یہ تو بھارت کے نیوز چینلز سے بھی نظر آہی جاتا ہے۔
بھارت کو اپنی جیت سے زیادہ پاکستان کی ہار میں دلچسپی ہوتی ہے ۔ اس لئے بھارت اور پاکستان کے میچ میں جو شائقین موجود تھے
وہ بھارت کی ہار کا اندازہ کرکے ہی اسٹیڈیم خالی کر دیتے ہیں۔ کچھ منچلے کھلاڑیوں سے ملنے کے لئے باہر انتظار کرتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی کپتان روہت شرما میچ کے بعد اپنی وین کی جانب بڑھ رہے تھے
کہ ایک فین وہاں پہنچا اور غصے سے بولا کہ اس بار ہمارے لئے کپ جیتنا بہت ضروری تھا۔ روہت شرما اس کی بات سن کر اس کی طرف دیکھتے ہیں اور سر ہلا کر چلے جاتے ہیں۔