وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی میڈیا سے گفتگو۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی میڈیا سے گفتگو۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا ء اللہ تارڑ نے میڈیا پر بیان دیا ہے اور پنجاب حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ عمران خان کے ہاتھ کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پنجا ب سے اچھی خاصی سپورٹ دی جا رہی ہے۔
عمران خان جو اتنا بڑھ چڑھ کر بول رہے ہیں ان کے جلسوں کو کامیاب بنانے میں پنجاب حکومت کا اور سب سے زیادہ مونس الہٰی کا ہاتھ ہے ۔
وہ عمران خان کا آلہ کار بن چکا ہے ۔ جو عمران خان کہتا ہے مونس الٰہی آنکھیں بند کر کے کرتا ہے ۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی یہ ویڈیو پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے خود شئیر کی اور اس کے ساتھ انھوں نے شکریہ کا کیپشن بھی لکھا تھا ۔
اس سے صاف ظاہر ہے کہ ان کو عطا اللہ تارڑ کی گفتگو سے رتی بھر بھی فرق نہیں پڑا۔ نہ ہی انھوں نے اس پر کوئی وضاحت دینا پسند کیا ہے۔