کھانے میں نمک تیز ہونے کے بعد اس کو کم کرنے کا طریقہ
اعتمار ٹی وی! کھانے بنانے کے لئے سب سے پہلی چیز جو استعمال کی جاتی ہے وہ ہے نمک، نمک جہاں کھانے کو ذائقہ دیتا ہے وہیں کھانے میں اس کا اضافہ کھانے کو بدمزہ بھی بنا دیتی ہے ۔ اس لئے کھانے میں نمک کی مناسب مقدار ہی شامل کرنی چاہیے۔
کھانا بنانے والا خواہ کوئی ماہر ہو یا پھر کوئی نیا سیکھنے والا کھانے میں نمک کی مقدار کم یا زیادہ سب سے ہی ہوتی ہے۔ اس لئے اگر کبھی کھانے میں نمک زیادہ ہو جائے تو تو اس کو کم کرنے کے لئے یہ طریقہ استعمال کریں۔
کچے آلو کھانے میں نمک کے اضافے کو کم کرتے ہیں ایک عد د کچا آلو لیں اس کو چھیل کو دو حصے کر لیں اور کھانے میں ڈال کر گھمانے کے بعد 10 منٹ تک اس کو ہنڈیا میں ہی چھوڑ دیں اور دس منٹ کے بعد اس کو نکال لیں آلو نے کھانے میں موجود تمام نمک جذب کر لیا ہو گا۔