پنجاب حکومت کا پائیلٹ پراجیکٹ شروع ہونے کو تیار۔
پنجاب حکومت کا پائیلٹ پراجیکٹ شروع ہونے کو تیار۔
پنجاب حکومت نے ایک نیا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق اب سے کینال کے دونوں جانب کی جگہ کو سبزیوں کی کاشت کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔
سنئیر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس کے دوران بتایا کہ شجر کاری مہم کو ہم بھر پور طریقے سے آگے بڑھائیں گے ۔ اس لئے کینال پر دونوں جانب فصلوں کو اُگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ داخلی اور خارجی راستوں سے آرائشی پودوں کو اور تجاوزات کو ختم کر دیا جائے گا ۔
اس کے ساتھ ساتھ شہر کے اند ر موجود بڑی شاہراہوں پر زیادہ پودے لگائے جائیں گے ۔ لاہور سے اسلام آباد جی ٹی روڈ کو 2 ماہ کے اندر پودے لگا کر سرسبز بنایا جائے گا ۔ شجر کاری مہم کے دوران 5 فٹ تک پودے لگائے جائیں گے۔
نئی ہاؤسنگ اسکیموں پر یزم ٹاؤن تحصیل گوجر خان کے موضع فروال دولال میں بنے گی ۔ پالیسی کے مطابق سکیم میں 20 فیصد کوٹہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔
سنئیر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کم لاگت پر ہاؤسنگ سکیموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانا ہو گا ، اس کا مقصد بے گھر افرا دکو گھر فراہم کرنا ہے جو کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحح ہے۔