آخر کار کراچی کی عوام کے لئے بجلی سستی کر دی گئی۔
آخر کار کراچی کی عوام کے لئے بجلی سستی کر دی گئی۔
حکومت کی جانب سے عوام کے لئے پہلی خوشخبر ی عوام کو سنا دی گئی ۔ کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی 4 روپے 12 پیسے سستی کر دی گئی۔
نیپرا کی جانب سے جاری شدہ اعلامیے میں کے الیکڑک انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کراچی کے صارفین کو بجلی قیمت کم ہونے کا ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیا جائے گا ۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جولائی میں بجلی کے بلو ں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔
نیپراکے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی سستی ہونے سے کراچی کے صارفین کو 7 ارب چالیس کروڑ روپے تک مجموعی ریلیف دیا جائے گا ۔
اس لئے سندھ کی عوام کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں کم لاگت کے بل آئیں گے ۔ پنجاب میں تاحال بجلی سستی کرنے کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا ۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خیال ظاہر کیا تھا کہ آئندہ ماہ اکتوبر میں بجلی سستی کی جائے گی۔ لیکن اس کے متعلق تاحال کو اعلان نہیں ہوا۔