موسم سرما میں ہونٹوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟
ہونٹ انسانی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں لیکن موسم سرما میں جلد خشک ہو جاتی ہے اس کی نمی کم ہو جاتی ہے
اس کا اثر ہونٹوں پر بھی ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ہونٹ ک ٹے پھ ٹے ہوتے ہیں۔ شاعر بھی محبوب کے ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑی سے تشبیہ دیتے ہیں۔
انسانی جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں اور قدرتی طور پر ان کا گلابی پن بھی ختم ہو جاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے چند ٹوٹکے قابل استعما ل ہیں۔
شہد قدرت کا عطاکردہ انمول تحفہ ہے اس میں شفا ہے ۔ یہ مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ ایک محفوظ ترین گھریلو نسخہ ہے۔
سونے سے قبل ہونٹوں پر شہد کی تھوڑی مقدار لگاکر اس کا ہلکا سا مساج کریں۔ صبح اُٹھ کر نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں اس کے مسلسل استعمال سے ہونٹوں کی خشکی اور سیاہی ختم ہو جائے گی۔
سبز چائے کے استعمال کے بعد اس کے ٹی بیگز کو سنبھال کر رکھیں اور اس کو ہونٹوں میں دبا کر 3 سے پانچ منٹ تک رکھیں ایک دن میں تین سے چار بار استعمال کریں۔ اس سے ہونٹ نرم ملائم ہو جائے گا۔ ؎
چینی کے دانوں میں زیتون کے تیل کے چند قطرے ملا کر ہونٹوں پر لگا لیں۔ 3 سے پانچ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ پھر پانی سے دھو کر نرمی سے صاف کریں۔
گھی کے چند قطرے رات کوسونے سے قبل اپنے ہونٹوں پر لگا لیں ۔ صبح اُٹھ کر منہ دھولیں اس سے بھی ہونٹوں کے مردہ خلیوں کو زندگی مل جاتی ہے۔