ایل ای ڈی بلب کااستعمال انسانی صحت کے لئے مضر قرار۔
ایل ای ڈی بلب کااستعمال انسانی صحت کے لئے مضر قرار۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر سمیت دیگر سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں خبر دار کیا گیا ہے
کہ مصنوعی نیلی روشنی کا بڑھتا استعمال انسانی صحت اور ماحولیات پر منفی اثرات مرتب کر تا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے
کہ گزشتہ مطالعوں میں سٹیلائیٹ ڈیٹا نے نیلی ، ہری اور سرخ روشنی کی لہروں کے درمیان مناسب تفریف نہیں کی گئی۔
ڈیٹا کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی روشنی کو جس طرح بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے
اس مصنوعی روشنی میں ہائی پریشر سوڈیم لائٹس سے لے کر وائٹ ایل ای ڈیز لائٹ بھی شامل ہیں جن سے بڑے پیمانے پر نیلی روشنی کی شعاعیں خارج ہوتی ہیں۔
اور ماضی کی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ طویل مدت تک نیلی روشنی کا سامنا کرنے کا تعلق انسان کے متعدد خلیوں پر نقصان دہ اثرات ڈالتا ہے
جو کہ انسان میں عمر کے بڑھنے کے عمل کو بھی تیز کر دیتے ہیں۔ سائنس دانوں نے تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے مصنوعی روشنی کے میلاٹونن ہارمون پر اثرات بتایا تھا۔
مصنوعی روشنی کے استعمال میں اضافے کا رجحان بڑے پیمانے پر نقصان دہ اثرات کے خ طرے میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔