وٹامن سی کا ٹونر اب گھر میں تیار کرنے کاآسان طریقہ۔
وٹامن سی کا ٹونر اب گھر میں تیار کرنے کاآسان طریقہ۔
وٹامن سی انسانی صحت کے لئے کس قدر مفید ہے اس سے صحت سے لے کر جلد تک کے مسائل جلد حل ہو جاتے ہیں۔
ہمارے جسم میں موجود پانی اور خون کے ساتھ وٹامن سی حل ہو جاتا ہے اور ناخن ، جلد اور بالوں کی بہترین نشوونما کے ضروری ہے۔
وٹامن سی جسم میں آئرن کو جذب کر کے تھکاوٹ ، کمزوری کے احساس کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کے خلیوں اور خون کی شریانوں کی حفاظت میں مد د کرتا ہے
اور اگر بات جلد کی کی جائے تو جلد کو روشن ، خوبصورت اور چمکدار بنانے میں اس میں وٹامن کا کوئی بھی ثانی نہیں ہے ۔
اس کو بنانے کے لئے دو گلاس پانی لے کر اس کو اچھی طرح اُبال لیں۔ پھر اس میں گرین ٹی یا سبز چائے کا ایک چمچ ڈال دیں
اور ہلکی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک پکائیں اس کو نیم ٹھنڈا کر لیں اور وٹامن سی کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اس مکسچر میں چمچ میں بار بار چلائیں تا کہ اس میں گلٹی نہ بن جائے۔
اس طرح وٹامن سی کا ایسا ٹونر بن جائے جو آپ کی جلد پر کسی بھی قسم کے دانوں ، داغ دھبوں ، فائن لائنز ، چھائیوں او ر میل کو باہر نکالنے میں آپ کی مدد کرتا ہے
اور اس میں ٹونر کو آپ ویکس کے بعد چہرے پر استعمال کریں تو یہ سوتھنگ افیکٹ دیتا ہے اور جلد کو ٹھنڈا رکھنے کا سب سے سستا ترین اور خاص راز ہے۔