بھیگے ہوئے بادام استعمال کریں اور طاقت کے خزانے پائیں۔
بھیگے ہوئے بادام استعمال کریں اور طاقت کے خزانے پائیں۔
بادام کھانے کے بے شمار فوائد ہیں جو ہم میں سے اکثر لوگ جانتے ہیں بادام کے گرد ایک پیلے رنگ کی جھلی ہوتی ہے جو کہ ایک ٹینن کی وجہ سے ہوتی ہے ۔
جس کی وجہ سے بادام کی غذائیت پر اثر پڑتا ہے اور ہم اس کو اس طرح استعمال نہیں کر سکتے جیسے کہ کرنا چاہیے۔
اگر بادام کے اس جھلی نما چھلکے کو اتار لیا جائے تو اس سے بادام کی غذائیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس طرح یہ بادام انسانی جسم میں ہاضمے کو بڑھاتا ہے ۔
چھیلے ہوئے بادام میں لائیپس نامی انزائم ہوتا ہے جو کہ چکنائی کوہضم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔
بھگوئے ہوئے بادام بھی انسان کے وزن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس میں موجود غذائیت کی وجہ سے بھوک میں کمی ہوتی ہے ۔
اور انسان کھانا کم کھاتا ہے ۔ بھگوئے ہوئے بادام میں انٹی آکسیڈنٹ کی بھاری مقدار ہوتی ہے جو کہ اس کے استعمال سے جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد گار ثابت ہو تی ہے۔
بھگوئے ہوئے بادام میں وٹامن بی 17 اور فولک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ انسان کو کینسر جیسی بیماری سے لڑنے میں مدد دیتا ہے بھگوئے ہوئے بادام حاملہ خواتین کے لئے بہت زیادہ مفید ہوتے ہیں۔