اداکار فیروز خان کی اہلیہ سے راہیں جدا۔
اداکار فیروز خان کی اہلیہ سے راہیں جدا۔
سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنےوالے اداکار فیروز خان کا نام کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں پے در پے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد
اداکار فیروز خان اپنی نجی زندگی کو کامیا ب نہیں بنا سکے۔ اور آپسی رنجشیں علیحدگی کا باعث بن گئیں۔
2018 میں اداکار فیروز خان نے سجل علی سے بریک اپ کے بعد اچانک سے شادی کی ان کی بیوی ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔
ان کی بیوی کا نام علیزے ہے کچھ عرصہ قبل بھی دونوں کے مابین تنازع کی خبریں منظر عام پر آئیں۔ لیکن پھر ان کی صلح ہو گئی۔
اس جوڑۓ کے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔ ذرائع کے مطابق اداکار فیروز خان نے عدالت میں بچوں کی حوالگی کی درخواست دے رکھی ہے
دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹا گرام سے بھی ان فالو کر دیا ہے ۔ 2020 میں بھی دونوں کی شادی ختم ہونے کی خبر یں منظر عام پر آئیں تھیں لیکن بعد میں انھوں نے تردید کر دی تھی۔
ابھی تک دونوں کی جانب سے اس خبر کی نہ تو تردید کی گئی ہے نہ ہی تصدیق کی گئی ہے۔