میتھی دانے کے پانی کا استعمال کرنے کا ایسا فائدہ ۔
میتھی دانے کے پانی کا استعمال کرنے کا ایسا فائدہ ۔
میتھی دانہ کھانوں اور خصوصا گرمی میں بننے والے چٹخارے دار اچاروں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کا استعمال کھانوں کی زینت بڑھا دیتا ہے ۔
میتھی دانے کے بے شمار فائدے ہیں اگر اس کا پانی استعمال کریں تو وہ اس سے بھی زیادہ فائدے کا ذریعہ بنتا ہے ۔
میتھی دانے کے پانی کو اگر بالوں میں لگایا جائے تو اس میں بالوں کی روٹھی ہوئی رونق کو اور چمک کو بحال کر دیتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ خشکی و سکری سے لے کر گنج پن سے بھی نجات دلاتا ہے ۔
میتھی میں موجود قدرتی طور پر اینٹی الرجی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اگر کسی کو کثرت سے چھینکیں آئیں یا پھر نزلہ زکام ہو تو ڈسٹ الرجی کی صورت میں اس کی بھاپ لینے سے فائدہ ہو تا ہے۔
شوگر کے مریض اس کو روزانہ استعمال کریں تو اس کا پانی نہار منہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول سیمت شوگر بھی قابو میں رہ جاتی ہے ۔
ہائی بی پی میں اگر اس کا آدھا گلاس پانی پیا جائے تو فائدہ ہو گا ۔ قبض ہو تو اس کے پانی کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر ہو جاتا ہے ۔
میتھی دانوں کو اچھی طرح صاف کرکے ایک گلاس پانی گرم کریں جب پانی میں اُبال آجائے تو اس میں میتھی دانے کو ڈال کر جوش دے لیں اور نیم گرم ہونے پر اس کا پانی پی لیں۔
بالوں میں لگانے کے لئے میتھی دانے کو پانی میں بھگو کر رکھ لیں اور صبح سویرے اس سے سر دھو لیں۔ اس سے بالوں کو فائدہ ہو گا۔