ماہر فلکیات نے سال کے آخری سورج گرہن سے متعلق پیش گوئی کر دی۔
ماہر فلکیات نے سال کے آخری سورج گرہن سے متعلق پیش گوئی کر دی۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے سال 2022کے آخری سورج گرہن کے متعلق پیش گوئی کر دی کہ آخری سورج گرہن 25 اکتوبر 2022 بروز منگل کو لگے گا۔
ماہر فلکیات کو کہنا ہے کہ یہ جزوی سورج گرہن ہو گا جو کہ پاکستان سمیت یورپ ، ایشیا، شمال مشرقی افریقہ کے کئی ممالک میں دیکھا جائے گا ۔
اس سورج گرہن کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 57 منٹ پر ہو گا اس سورج گرہن کے دوران سورج کا ایک حصہ گہرا ہو جائے گا ،
جزوی اور سال 2022 کے سورج گرہن کا آخری دورانیہ 2 گھنٹوں پر مشتمل ہو گا ۔ پاکستان سورج گرہن کا اختتام 5:56 منٹ پر ہو گا ۔
زمین پر سورج گرہن تب لگتا ہے جب چاند گردش کرتا ہوا زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے اس کی وجہ سے سورج کی روشنی زمین پر نہیں پڑتی
اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑ جاتا ہے زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے کے مقابلے 400 گنا سے زائد ہے
اور سورج کا محیط سے 400 گنا زیادہ ہے ، اس لئے گرہن لگنے کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے اس عمل کو سورج گرہن کہا جاتا ہے۔