طلاق حاصل کرنے کا انوکھا جشن منا کر خاتون نے سب کو حیران کر دیا۔
طلاق حاصل کرنے کا انوکھا جشن منا کر خاتون نے سب کو حیران کر دیا۔
مصر کی ایک خاتون نے طلاق حاصل کرنے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منا کر سب کو حیران کر دیا ۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
صارفین نے اس پر خاصی حیرانی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ کچھ صارفین نے خاتون کے حق میں بات کی ہے جبکہ کچھ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون نے طلاق حاصل کرنے کی خوشی میں شادی کے جوڑۓ کو ہی نذر آتش کر ڈالا۔ اس کے ساتھ خاتون کہہ رہی ہے
کہ میں نے اپنی شادی کے لباس کو نذر آتش اس لئے کیا کہ اللہ کے حکم سے اب میری نئی زندگی کا آغاز ہو رہا ہے ۔
خاتون کا کہنا ہے کہ 3 سالہ شادی شدہ زندگی میں ایک بیٹے کے پیدا ہونے کے بعد ہی شوہر کے رنگ سامنے آنے شروع ہو گئے ۔
میں اس کو 7 مرتبہ غلط حرکات کرتے ہوئے پکڑا۔وہ مجھ سے خیانت کر رہا ہے ہبہ مبروک کا کہنا ہے میں نے اپنے شوہر بہت سے مواقع دیے ،
معاف کیا لیکن اسنے اپنے وعدے نہیں نبھائے۔ اس لئے میں ایسا کرنے کا فیصلہ کیا اور میں خوش ہوں۔