قبل از وقت بال سفید ہونے کی وجہ کیا ہے؟
قبل از وقت بال سفید ہونے کی وجہ کیا ہے؟
.
بڑھتی عمر کے ساتھ انسان کی جلد ڈھیلی ہوتی ہے اس طرح بال بھی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ وقت کے ساتھ بالوں کی جڑوں میں
موجود رنگت کو برقرار رکھنے والے میلانین نامی خلیات کو متاثر کرتے ہیں۔اس طرح بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
جوانی میں بھی بالوں کی رنگت بدل جاتی ہے اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کہ جینز جو کہ بالوں کی سفیدی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اگر کسی شخص کے دا دا دادی کے بال جوانی میں سفید ہوئے ہوں تو یہ جینیاتی اثر نسل در نسل آگے منتقل ہوسکتا ہے۔ ایسی صورت میں لوگ بالوں کو رنگ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایسے افراد جن کی زندگی تناؤ کا شکار رہتی ہو ان کو نیند کے مسائل درپیش ہوسکتےہیں جیسے کہ انزائٹی ، کھانے کی اشتہا میں تبدیلی اور بی پی کی بیماری کا باعث بنتی ہے۔ اس لئے تحقیق نے بھی اس بات کو ثابت کیا ہے ۔
آٹو امیون امراض جسم کے معدافتی نظام کو صحت مند رکھنے والے خلیات پر حملہ کرتے ہیں جس سے بال سفید ہو جاتے ہیں۔ ہارمونز میں تبدیلیاں تھائی رائیڈ کی وجہ بن جاتی ہیں جس سے بالوں کے رنگ کو بحال رکھنےو الے خلیات کم ہوتے ہیں۔