عالیہ بھٹ نے اپنی ہالی ووڈ فلم کی جھلکیاں شیئر کر دیں۔
عالیہ بھٹ نے اپنی ہالی ووڈ فلم کی جھلکیاں شیئر کر دیں۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق بھارت کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ جو کہ ان دنوں امید سے ہیں انھو ں نے اپنی ہالی ووڈ کی پہلی فلم”ہارٹ آف سٹون” کا ٹریلر شئیر کر دیا ہے ۔
عالیہ بھٹ اس فلم میں اداکارہ گیل کڈوٹ اور جیمی ڈرونن کے ہمراہ نظر آئیں گی ۔ اداکا رہ عالیہ بھٹ نے اپنی فلم کا ٹریلر شئیر کرتے ہوئے باقاعدہ تحریر کیا ہے کہ ہارٹ آف سٹون 2023 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہو جائے گی۔
فلم کے پہلے سین میں ایک آواز سنائی گئی ہے جو کہ یہ ڈائیلاگ بول رہی تھی کہ “آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کس چیز کی ہامی بھری ہے ،
کوئی دوست نہیں ، کوئی رشتہ نہیں، ہم جو کرتے ہیں وہ بہت اہم ہے”۔ اس پوسٹ کو دیکھکر مداحوں میں بے صبری پیدا ہو رہی ہے۔اس فلم کو ایک ایکشن تھرلر فلم بتایا جا رہا ہے ۔
اس فلم کی ہدایتکاری کارٹام ہار پر نے کی ہے۔اس سے قبل عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کے ہمراہ ریلیز ہوئی فلم ناکام ہوئی ہے ۔