مریم اورنگزیب کے حق میں عتیقہ اوڈو بھی بول پڑیں ۔
مریم اورنگزیب کے حق میں عتیقہ اوڈو بھی بول پڑیں ۔
عتیقہ اوڈھو نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر مریم نواز کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بولا کہ ان کے ساتھ لندن میں جو بھی واقعہ پیش آیا ہے
اس کی میں بھی مذمت کرتی ہوں۔ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ آپ کسی کی سیاست سے متفق ہوں یا نہ ہوں اس نوعیت سے ہراسانی سب کے لئے ناقابل قبول ہے یہ قومی مسائل ہیں ان کا کوئی حل نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب اوور سز پاکستانی ایسا رویہ کسی کے ساتھ اختیار کرتے ہیں تو دنیا بھر میں ہمارے ملک کا نام خراب ہوتا ہے ۔
جس کی وجہ سے یہ مسئلہ حل ہونے کے بجائے بڑھ جاتا ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے مسائل کا اظہار اپنی ووٹنگ کے ذریعے کر سکتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ جذبات کا استعمال درست سمت میں کریں معلومات کی کمی کی وجہ سے کسی چیز میں بہہ نہ جائیں۔ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔
آپ لوگ پاکستان کے مستقبل کا خیال کریں اور اس کے ساتھ نہ کھیلیں۔ عتیقہ اوڈھو نے اپنی اس پوسٹ میں مریم اورنگزیب کو بھی ٹیگ کیا ہے ۔