اینٹی عمران ہونے کی وجہ سے میری کمائی کا ذریعہ ہی بند ہو گیا ۔ جواد احمد کے انٹرویو میں دکھڑۓ۔
اینٹی عمران ہونے کی وجہ سے میری کمائی کا ذریعہ ہی بند ہو گیا ۔ جواد احمد کے انٹرویو میں دکھڑۓ۔
چئیر مین عوامی برابری پارٹی جواد احمد اکثر سوشل میڈیا پر عمرا ن خان پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں ان کی زندگی کا ایک ہی مقصد بن گیا ہے
عمران خان کے ہر قدم پر نظر رکھنا ۔ انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ کسی پارٹی یا سیاستدان کے فیصلوں کی مخالفت نہیں کی اپنی انھیں حرکتوں کی وجہ سے یہ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔
عمران خان کو جی سی یونیورسٹی میں خطاب کے لئے بلا یا یہ جواد احمد کی طبعیت پر ناگوار گزرا ہو انھوں نے اس کی بھی مخالفت کی ان کا کہنا ہے
کہ عمران خان کے سسرال والے پیر ہیں اس لئے یہ حربہ عمران خان آزما رہے ہیں جبکہ سائنس اور پیری مریدی الگ چیز ہے۔
عمران خان ہمیشہ بے بنیاد باتیں کر تے ہیں اور نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایسے شخص کو بلا یا کہ جو مذہب بیچتا ہے۔
عمران خان کو عام دنوں پر بلاتے لیکن ٹیکنالوجی کے حوالے سے وہ کیا بات کر سکتے ہیں۔ ان کو تو کچھ پتا ہی نہیں۔
یوٹیو ب پر کئی لوگ عمران خان کے نام پر کما رہے ہیں میری کمائی کا ذریعہ اس لئے بند ہوا کہ میں اینٹی عمران ہوں۔ لوگ میرے خلاف ہوتے ہیں
گزشتہ سال مجھے صرف دو شو ملے لیکن مجھے اس کا غم نہیں۔ ایک وہ بھی وقت تھا جب میں سب سے زیادہ شو کرنے والا گلو کار تھا ۔
اب وقت بدل گیا ہے لیکن میرا فرض ہے کہ میں نوجوان نسل کو اس گمراہی سے نکالوں اور میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔