ٹماٹر کے ذریعے چہرے کا علاج کر یں۔
ٹماٹر کے ذریعے چہرے کا علاج کر یں۔
ٹماٹر ایک پھل ہے جو کہ سبزی بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس کے بغیر سبزی کو ادھورا سمجھا جاتا ہے ۔ لیکن اس کو اگر سلاد کے ساتھ استعمال کیا جائے
تو زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔ اس کا ماسک اگر چہرے پر لگایا جائے تو اس سے چہرے کے کئی مسائل سے راحت حاصل ہوتی ہے ۔
جیسے کہ ماہرین کے مطابق ٹماٹر میں موجود وٹامن اے، سی ، ای ، کے اور بی6 کی موجودگی کی وجہ سے اگر اس کو چہرے پر استعمال کریں تو کیل مہاسوں سے نجات حاصل ہوتی ہے۔
ٹماٹر کو دوحصوں میں تقسیم کر کے اس کا مساج چہرے کے اس حصے پر کریں جو کہ کیل مہاسوں سے بھر ا ہوا ہے ۔
اس میں سے نکلنے والا پانی کیل مہاسوں والی جلد میں جذب ہونا شروع ہو جائے گا ۔ جس کے بعد وہ جگہ ہیل ہونا شروع ہو گی اگر کیل مہاسے بہت زیادہ ہیں
تو تھوڑا سا وقت نکال کر ٹماٹر کے اوپر سوراخ کریں اور اس میں سے بیج اور گودا نکال کر چہرے پر مل لیں ا سکے بعد چہرے کو تازے پانی سے دھو لیں ۔
ٹماٹر کا ماسک بنانے کے لئے ٹماٹر کے گودے میں تھوڑا سا دہی شامل کریں اور کھیرے بھی پیس کر ملا لیں اور چہرے پر لگا لیں۔ اس ماسک کے ذریعے جلد نکھر جاتی ہے۔
ٹماٹر کے گودے میں چند قطرے لیموں کا رس ملا دیں اور پانچ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اس کے مسلسل استعمال سے کیل مہاسے جلد ٹھیک ہو جائیں گے ۔