کہنیوں کے داغ دھبے دور کرنے ہیں تو یہ کام کریں۔
کہنیوں کے داغ دھبے دور کرنے ہیں تو یہ کام کریں۔
خواتین اکثر اوقات چہرے اور بالوں کے لئے پریشان نظر آتی ہیں ان کا خیال رکھتی ہیں لیکن کچھ حصے ایسے ہیں جن کو نظر انداز کر دیتی ہیں
جیسے کہ کہنیاں اور پاؤ ں کے ٹخنے ۔ جن پر موجود میل اور خشکی کے دھبے تمام حسن کو غارت کر دیتے ہیں۔
اگر ان کو چمکانا چاہتی ہیں تو یہ کام کریں ایک عدد لیموں کا عرق لیں اس کو باقاعدگی سے استعمال کرنا اپنی عادت بنا لیں۔
لیموں کا عرق کہنیوں پر لگانے سے وہ سفید اور نرم ہو جاتی ہیں ۔ کہنی کی جلد کو ملائم کرنے کے لئے بادام کا پاؤڈر بنا کر اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور کہنیوں پر لگا لیں۔
اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں اور کوئی کولڈ کریم لگا لیں۔ چند منٹ کے بعد اس پر ٹیلکم پاؤڈر لگائیں اور ٹشو پیپر سے رگڑ کر صاف کرلیں اس کے مسلسل استعمال سے کہنیاں سفید ہو جائیں گی۔
ایک چھوٹا چمچ وٹامن ای میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور گلیسرین کے ساتھ چار بڑے چمچ کھانے کے دودھ کے شامل کرے پیسٹ بنالیں ۔
پھر اس پیسٹ کو کہنیوں پر پندرہ منٹ لگا رہنے دیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے بھی آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
سرسوں کےتیل کا مساج کر نے سے بھی کہنیاں نکھر جاتی ہیں، گلیسرین میں عرق گلاب شامل کر کے لگانے سے بھی یہ مسئلہ ختم ہو جاتا ہے۔