بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں
بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں
بالی ووڈ کے مشہور و معروف جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر عمیر ساندھو نامی ٹوئٹر صارف نے
اس کے متعلق ٹوئٹس کیں ہیں ۔ عمیر ساندھو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں انھوں نے اداکارہ کی تصویر بھی شئیر کی اور تحریر کیا کہ دیپکا پچھلے تین ماہ سے ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔ دیپکا ایک کامیاب اداکارہ ہیں
اپنا ذاتی ماہر نفسیات ہونے کے باوجود ایسی کیا وجہ ہے کہ وہ ابھی تک ذہنی تناؤ میں مبتلا ہیں۔کونسی ایسی پریشانی ہے جو کہ ختم ہی نہیں ہو رہی۔
دیپکا اور رنویر سنگھ کی شادی 14 نومبر 2018 کو ہوئی تھی اور دونوں نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں شادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے
جب ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں سننے میں آ رہی ہیں۔ دیپکا کی گزشتہ تین ماہ میں کئی مرتبہ طبعیت خراب ہوئی ہے اور اس حالت میں وہ ہسپتال میں زیر علاج بھی رہ چکی ہیں۔