بعض لوگوں کے بال بہت پتلے ہوتے ہیں جس سے ان کی سر کی جلد بھی نمایاں ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر وقت پریشانی کا شکار رہتے ہیں،اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ:
بعض لوگوں کے بال بہت پتلے ہوتے ہیں جس سے ان کی سر کی جلد بھی نمایاں ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر وقت پریشانی کا شکار رہتے ہیں،اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ:
خالص سرسوں کا تیل لیں اور ایک پاؤ بکرے کی گِری لیں ۔ قصائی سے گِری یہ کہہ کر لیں کہ اس پر پانی لگا ہوا نہ ہو بلکہ بالکل خشک ہو۔
سٹین لیس سٹیل کے برتن میں سرسوں کے تیل کے اندر گِری پکنے کے لئے رکھ دیں۔ خیال رہے کہ آنچ بالکل بھی اونچی نہیں ہونی چاہیے بالکل درمیانی آنچ پر اس کو پکائیں۔
تب تک پکائیں جب پک کر تل کا سائز بہت چھوٹا ہو جائے۔ اس کے بعد اس کو اتار لیں، جب یہ تیل ٹھنڈا ہو جائے
تو اس کو ایک بوتل میں محفوظ کر لیں۔ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اچھی طرح اس تیل سے بالوں کی جڑوں میں مساج کریں اور صبح اٹھ کر بال دھو لیں۔
پہلی دفعہ دھونے سے ہی بال بہت نرم و ملائم محسوس ہونگے اور رفتہ رفتہ گنج پن بھی دور ہو جائے گااور پتلے بال بھی گھنے ہو جائیں گے۔ لیکن یہ عمل بلا ناغہ کرنا ہوگا جب تک واضع فرق نظر نہیں آجاتا۔