بالوں کی صحت کے لئے ان کو ہفتے میں کتنی مرتبہ شیمپو کر نا چاہیے؟
بالوں کی صحت کے لئے ان کو ہفتے میں کتنی مرتبہ شیمپو کر نا چاہیے؟
ہم میں سے بہت لوگ اپنے بالوں کی صحت کو لے کر پریشا ن رہتے ہیں۔ کسی کے بال وقت سے پہلے سفید ہوجاتے ہیں اور کچھ کے کمزور ۔
اس طرح بالوں میں خشکی ہو جاتی ہے ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنے بالوں کی قسم اور اسٹائل کے منصوبے کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا جائے ۔
اگر آپ کے بال موٹے ہوں تو ڈاکٹر آپ کو ہفتے میں ایک بار یا پھر 10 دن میں ایک بار شیمپو کرنے کا کہتے ہیں۔
اگر بال چھوٹے ہیں اور ٹونٹے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے
تو آپ بالوں کے اسٹائل سے پہلے اس کو دھو سکتے ہیں۔ بال جتنے گھنے ہوں ان کو دھونا کم چاہیے۔ ا گر آپ کے بالوں کو بلیچ کیا گیا ہے تو زیادہ دھونے سے ان میں خشکی آ جاتی ہے جس سے ان کا رنگ خراب ہو جاتا ہے۔
شیمپو کا کام بالوں میں سے گندگی اور تیل کو باہر نکالنا ہے بالو ں کو صحت مند رکھنے کے لئے بھی تیل کی ایک خاص مقدار کی ضرورت ہوتی ہے
اگر تیل زیادہ ہو تو وہ شیمپو کی مقدار میں پھنستا ہے جس سے بال ٹوٹ جاتے ہیں اس لئے محتاط انداز میں ہر کام کر نا چاہیے۔