آئمہ بیگ کو برطانوی ماڈل کی جانب سے نئے چیلنج کا سامنا۔
آئمہ بیگ کو برطانوی ماڈل کی جانب سے نئے چیلنج کا سامنا۔
پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ کی گزشتہ روز خبر آئی کہ ا ن کی منگنی اب شہباز شگری سے ختم ہو گئی ۔ آئمہ بیگ نے شہباز پر دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ اچھا نہیں ہوا۔ اس خبر کے بعد برطانو ی ماڈل طلولہ مایر نے آئمہ بیگ کے جھوٹ کا پردہ فاش کرنے کا سوچا۔
طلولہ مایر نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی ہے کہ جس میں انھوں نے آئمہ بیگ کے اس سارے منظر کو ڈرامہ قرار دیا
اور اس کے ساتھ ساتھ آئمہ بیگ کے جعلی اسکرین شارٹس بھی دکھائے اور بتایا کہ آئمہ بیگ کے ساتھ کسی بھی طرح کی کوئی غلط حرکت نہیں کی ۔
ان کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ کے تعلقات میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کےساتھ تھے اس وجہ سے آئمہ بیگ نے شہباز شگری کو دھوکہ دیا۔ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ مجھے یہ پیغامات کیوں نہیں ملے ؟
اگر اسکرین شاٹس پر نظر ثانی کریں تو گلوکارہ نے اس پر میرا نام دھندلا لکھا ہوا ہے۔ طلولہ کہہ رہی ہیں کہ میں ان سے وائس میسیج پر بات کرتی تھی۔ تو آئمہ بیگ وہ وائس نوٹ شئیر کریں۔
برطانوی ماڈل نے آئمہ بیگ کو کہا کہ مجھے افسوس ہے آپ آج ان حالات سے گزر رہی ہیں لیکن آپ اکیلی ایسی نہیں جو لوگوں کے لئے تکلیف کا باعث بن چکی ہیں۔