میٹھے سوڈے کے استعمال سے جلد کو خوبصورت بنائیں۔
میٹھے سوڈے کے استعمال سے جلد کو خوبصورت بنائیں۔
میٹھا سوڈا ہمارے کچن میں موجود انتہائی معمولی خیا ل کیا جاتاہے یہ بہت کم قیمت میں بازار سے مل جاتا ہے لیکن اس میں موجود فوائد بے شمار ہیں ۔
جیسے کہ اس کے استعمال دانتوں کی صفائی ، کیل مہاسوں کو ٹھیک کرناشامل ہیں ۔ اگر اس کو ناخنوں پر لگایا جائے تو اس سے شاندار فوائد حاصل ہو گا ۔ اگر آپ کے ناخنوں پر فنگس ہے
اور آپ اس کی وجہ سے پریشان ہیں تو تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ناخنوں پر لگائیں اور کسی برش سے اچھی طرح صاف کریں اس طرح ناخن چمک جائیں گے۔
اگر کوئی بھی انسان بھاری ورزش کرنے کے بعد تھکاوٹ محسوس کر رہے ہیں تو ایک گلاس میں پانی میں ایک چمچ میٹھا سوڈا ملا کر پی لیں
اس سے آپ کو کافی سکون ملے گا۔اس کے علاوہ اگر آپ کو ہاتھوں اور پاؤں میں خارش ہو رہی ہے تو تین چمچ بڑے میٹھے سوڈے کے لیں
اس میں ایک بڑا چمچ نمک ، پیپر منٹ آئل کو پانی میں مکس کر لیں اور اپنے ہاتھ اور پاؤں اس میں 20 منٹ تک بھگو لیں۔
اگرکسی کی سانسوں سے بدبو آتی ہے تو بیکنگ سوڈا پانی میں حل کر کے غرارے کر لیں۔ دانتوں کو چمکانے کے لئے بھی میٹھا سوڈا کو برش پر لگا
کر دانتوں پر رگڑیں ، دانت موتی جیسے سفید چمک جائیں گے۔ کیل مہاسوں سے نجات کے لئے میٹھے سوڈے کو پانی میں ملا ایک پیسٹ بنا لیں اور اس کو چہرے پر لگا لیں آپ کی جلد صاف ہو جائےگی۔