حلیمہ سلطان نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا۔
حلیمہ سلطان نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا۔
ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسریٰ بلقیس نے اپنی خوبصورت اداؤں اور اداکاری کی وجہ سے بہت زیادہ نام کمایا ہے ۔
لوگ ان کی معصومیت اور خوبصورتی کے دلدادہ ہوگئے ہیں۔ اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر ایک پیغام تحریر کیا ۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم جتنے سادہ ہوتے ہیں اتنے ہی مکمل ہوتے ہیں۔ اداکارہ کی اس بات کو بہت سے لوگوں نے پسند کیا ۔ کیونکہ اس پیغام کے ساتھ جاری کی گئی
تصاویر میں اِسریٰ نے کوئی بھی میک اپ نہیں کیا ۔ اداکارہ نے ایک ترکش پروگرام میں اپنی ڈائیٹ کے حوالے سے بات کی کہ میں ڈائیٹ کا بھرپور خیال رکھتی ہوں۔
بادام کا استعمال کرتی ہو ں جو کہ دماغ کو تیز کرتے ہیں، یہ بالوں اور ناخنوں کی نشوونما کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔
میٹھی اشیا میں میں چاکلیٹ بھی استعمال نہیں کرتی ۔ شہد دن میں ایک مرتبہ ضرور استعمال ہوتا ہے۔ میٹا بولزم کو بوسٹ کرنے سے جسم کی فالتو چربی کم ہو جاتی ہت ۔ قہوے کے علاوہ گرین ٹی کا استعمال کرتی ہوں۔