اداکارہ ایشوریہ کی شادی درخت سے کرنے کے پیچھے آخر وجہ کیا تھی۔
اداکارہ ایشوریہ کی شادی درخت سے کرنے کے پیچھے آخر وجہ کیا تھی۔
2007 میں اداکارہ ایشوریہ اور ابھشیک بچن کی شادی ہوئی ان کی شادی پر یہ خبر عام ہوئی تھی ابھیشیک سے شادی سے قبل ایشوریہ کی شادی درخت سے کی گئی تھی۔
ہندو مذہب کی فرسودہ رسومات میں سے ایک رسم یہ ہے کہ کنڈلی ملائی جاتی ہے جس شخص کی کنڈلی میں کوئی مسئلہ ہو اس کو مانگ لیک کہا جاتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ ایسے شخص کی شادی جس سے ہو گی وہ زندگی ہار جائے گا ۔ اس لئے ایسے میں ہندو مذہب میں اس کا توڑ کچھ اس طرح کیا جاتا ہے
کہ متعلقہ شخص کی شادی یا تو کسی جانور سے کی جاتی ہے یا پھر درخت سے ۔ اس طرح اس کا مانگ لیک والا چکر ختم ہو جاتا ہے۔
ایسا ہی ایشوریہ اور ابھیشک کے ساتھ ہوا۔ حال ہی میں ایشوریہ سے یہ سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ ایسا بالکل نہیں ہوا۔
میری شادی پر نہایت جھوٹی خبریں پھیلائی گئی۔ امیتابھ بچن نے بھی اس بات کی تردید کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ایشوریہ کی شادی میرے بیٹےسے ہوئی ہے وہی ایک درخت ہے۔