ارطغرل ڈرامے کا اہم کردار سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاکستان پہنچ گیا۔
ارطغرل ڈرامے کا اہم کردار سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاکستان پہنچ گیا۔
ترکیہ کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی جو کہ پاکستان میں بھی اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا۔ اس ڈرامے میں ارطغرل کے جانثار سپاہی عبدالرحمان کا کردار
ادا کرنے والے اداکار جلال آل موجود حالات میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پہنچ گئے۔
جلال آل ترکیہ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اپنے کردار کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انھوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے مختلف ویڈیوز جاری ہیں
جن میں انھوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے موجود ہیں۔ ترک اداکار نے پاکستان زندہ بار کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ۔
ترک زبان میں لکھا کہ ہم پاکستان میں موجود متاثرہ سیلاب زدگان کی مدد کر رہے ہیں۔ آپ بھی ان کی باقاعدہ مدد کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ 2868 پر میسج بھیج سکتے ہیں۔
اپنی جاری کردہ ویڈیو میں جلال آل نے سیلاب سے بے گھر ہونے والوں بچوں کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو بھی شئیر کی اور ان کے ساتھ انھوں نے پاکستان زندہ باد اور ترکیہ زند ہ باد کے نعرے بھی لگائے۔