باپ باپ ہی ہوتا ہے، باپ نے کیسے اپنی حاضر دماغی سے بچے کو بچا کر سب کو حیران کر دیا
باپ باپ ہی ہوتا ہے، باپ نے کیسے اپنی حاضر دماغی سے بچے کو بچا کر سب کو حیران کر دیا
والد کی حاضر دماغی نے بچے کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔
والدین سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں اولاد کے لئے ۔ یہ اپنی اولاد کو اچھے بُرے ہر عمل میں تمیز کر نا سکھاتے ہیں اور جب اولاد چھوٹی ہوتی ہے
تو اسکی ہر طرح سے حفا ظت کرتے ہیں ایسے ہی ایک ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آئی۔ جس میں ایک 8 سے 10 ماہ کا بچہ موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا اور اس کا والد اس کے قریب کی کھڑا تھا۔
اچانک کے ایک کار تیز رفتاری سے موٹر سائیکل کی طرف بڑھی تو بچے کا والد نے جب کار کو دیکھا تو فوراً بچے کو موٹر سائیکل سے اُٹھا لیا اور پیچھے ہٹ گیا
اسی اثناء میں تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو روندتی ہوئی چلی گئی ۔ بچے کے والد نے بچے کو اس کی ما ں کو پکڑایا اور غصے سے ٹوپی سر سے اتار کر زمین پر پھینک کر کار کا پیچھا کیا ۔
یہ واقعہ برازیل کے شہر ساؤ فلیکس ڈروزنگو میں پیش آیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میں پر صارفین کی بڑی تعداد نے دیکھا اور والد کو ہیرو قرار دیا ۔
لیکن آئے روز تیز رفتا ر گاڑیوں کے یہ حادثات کسی نہ کسی کی زندگی چھین لیتے ہیں۔