ایسا وظیفہ جو پڑھنے سے اللہ آپ کو مالا مال کردے اور برکت بھی عطا کریں گا، ضرور آزمائیں۔
اعتماد ٹی وی! انسان کی زندگی میں قسمت بہت معنی رکھتی ہے اکثر ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ سویا ہوا بند جب اٹھتا ہے تو کڑوڑ پتی بنا ہوتا ہے کیونکہ اس لاٹری لگ جاتی ہے، پھر کہاں جاتا ہے کہ کوئی وظیفہ کیا تھا تو وہ کام کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق، مفتی احمد شہباز صاحب کا کہنا ہے کہ سبب اختیار کرنے سے تقدیر بدلتی ہیں اور دُعا سے بھی تقدیر بدلتی ہے اور اسی طرح اعمال سے بھی تقدیر بدلتی ہیں۔ اسی طرح ایک حدیث میں آتا ہے کہ وہ اپنے والدین کی خدمت کرے گا اللہ اس کی عمر میں بھی برکت دے اور روزی میں بھی برکت دے گے۔
مفتی صاحب کے مطابق، تقدیر کی دو قسمیں ہیں ایک تقدیر وہ ہے جو کسی عمل سے معلق ہیں کہ آپ یہ کام کریں گے تو ایسے ہو جائے گا اور یہ کام کریں گے تو یہ ایسے ہو جائے گا۔
مفتی صاحب اپنا ذاتی قصہ بتاتے ہے کہ ان کے پاس نا سواری تھی نا گھر تھا اور نا ہی اپنے بچوں کے لئے دودھ لانے کے پیسے تھے اور وہ بہت پریشان تھے۔ اس تناظر میں انہوں نے اپنے استاد سے بات کی اور رُو کر انہیں بتایا کہ ان کے حالات بہت خراب ہے تو پھر انہوں نے درج ذیل سورہ الضحٰی کا نسخہ بتایا:
اس کو پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے عشاء کی نماز کے بعد جائے نماز سے نہیں اُٹھنا اور بیٹھ کر تین مرتبہ دورد ابراہیمی پڑھنا ہے اور اس کے بعد سورۃ الضحٰی پڑھنی ہے لیکن ترتیب یہ ہونی چائے کہ جب آپ نے سورۃ کو پڑھنا شروع کرنا ہے تو اس آیت پر آکے رُک جانا ہے اور پھر یہ آیت تین سو تیرہ مرتبہ پڑھنی اور پھر سورۃ مکمل کر لینی ہے، یعنی سورۃ آپ نے ایک ہی دفعہ پڑھنی اور درج ذیل آیت تین سو تیرہ مرتبہ پڑھنی ہے:
وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَـرْضٰى
صوفی صاحب کا کہنا تھا کہ آج ان کے پاس سواری بھی ہے اپنا گھر بھی ہے اور یہاں تک انہوں نے جن کا قرض دینا تھا وہ بھی اُتر گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جس کسی کو بھی وظیفہ بتایا ہے انہیں ضرور فائدہ ہوا ہے۔
اس لئے آپ بھی اللہ کے اس کلام سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی بات کی سمجھ نہیں لگی تو آپ دوبارہ ہمیں کمنٹ میں تفصیل پوچھ سکتے ہیں۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی صدقہ جاریہ سمجھ کر بتائے۔ جزاک اللہ
This article provides you a tried Wazifa to increase in your earning and barkat in you Rizk. Aitmaadtv.com provides you such wazifa for your better livelihood. Recite yourself and spread it as well.