خواتین کے چہرے پر اضافی بال بڑی بیماری کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں، جس کے بارے میں جان کر آپ بھی دنگ رہ جائے گے۔
اعتماد ٹی وی! آپ لوگوں نے اکثر دیکھا ہوگا کہ خواتین یا لڑکیوں کے چہروں پر اضافی اور غیر ضروری بال ہوتے ہیں جو کہ غیر معمولی ہوتے ہیں اور مختلف قسم کی پیچیدہ بیماریوں کی بھی پیشن گوئی کر رہے ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ڈی ڈبلیو نیوز نے اس بارے میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ خواتین کے چہرے پر اضافی بال کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ بھی ہوسکتے ہیں اور خواتین میں مختلف قسم کی صحت کی پیچیدگیوں کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلے کہ پولی سسٹک اووری سینڈروم کی وجہ سے خواتین میں ہارمونز کا لیول بگڑ جاتا ہے۔ اس بیماری میں خواتین میں اینڈروجن یعنی مردانہ ہارمونز کا لیول بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ماہواری میں خلل ہونا، بیضہ دانی میں رسولیاں بننا، وزن بڑھنا اور داغ مہاسے کے علاوہ چہرے پر اضافی بال پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، اس بیماری کی وجہ سے بچہ پیدا کرنا یعنی حمل ٹھہرنے میں رکاوٹ ہوتی ہے۔
افسوناک بات یہ ہے کہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں، اس کے لئے ڈاکٹر محض احتیاط ہی تجویز کرتے ہیں، جس میں رہن سہن میں تبدیلی، وزن کم کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ اگر صورتحال بگڑ جائے تو ڈاکٹر ادویات بھی تجویز کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے چہرے اور جسم پر اضافی بالوں سے بچنے میں کافی حد تک مدد مل جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حاملہ ہونے میں بھی معاونت ملتی ہیں۔
https://www.facebook.com/reel/1226010045443475