سفارتی محاذ پر ایک اور قابل ذکر کامیابی میں ، پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ممبر کے طور پر اگلے تین سال کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
سفارتی محاذ پر ایک اور قابل ذکر کامیابی میں ، پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ممبر کے طور پر اگلے تین سال کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، پاکستان نے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے انتخابات کے دوران 193 میں سے 169 ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کی۔
شاہ محمود قریشی نے ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے کہا ، پاکستان آج اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھاری اکثریت سے دوبارہ منتخبہوا ہے، اور 193 ممبران کی جنرل اسمبلی میں 169 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
جبکہ سعودی عرب انسانی حقوق کونسل کا رکن نہ بن سکا۔واضح رہے کہ 4 نشستوں کے لیے 5 ممالک کا مقابلہ تھا، چین، پاکستان، نیپال، ازبکستان، سعودی عرب کے لیے ووٹنگ کی گئی تھی
انہوں نے مزید کہا کہ 2006 میں ایچ آر سی کے قیام کے بعد سے ، یہ پانچواں موقع ہے جب انسانی حقوق سے متعلق پاکستان اقوام متحدہ کے ممبر کے لئے منتخب ہوا ہے۔
خیال رہے کہ انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی اہم کونسل ہے، پاکستان ، چین ، نیپال ، ازبکستان یہ نشستیں حاصل کرسکے ہیں جبکہ سعودی عرب نشست حاصل نہیں کرسکا۔
اس موقع پر اظہار مسرت کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اتنی کثیر تعداد میں ووٹوں کا ملنا، عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے
وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کا انسانی حقوق کونسل کا رکن بننا بڑی کامیابی ہے، انسانی حقوق کونسل میں کشمیر کیلئے آواز بلند کریں گے، بھارت یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند ہے، دنیا میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے