لاہور حفیظ سنٹر پلازہ میں آگ کیسے لگی۔ اصل وجہ سامنے آگئی۔ کروڑوں کا نقصان۔ دوکان دار آبدیدہ

    لاہور کی مشہور علاقہ گلبرگ میں 4 منزلہ حفیظ سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 50 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔

     

     

    تفصیلات کے مطابق ، آگ نے کئی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا اور 40 سے 50 کڑور روپے کا نقصان ہو چکا ہے اور آگ نے قیمتی موبائل فونز کو بھی راکھ کردیا۔

     

     

    اپنا سامان بچانے کے لئےحفیظ سینٹر میں جانے والے کچھ تاجر بالائی منزل پر پھنس گئے، سیکنڈ اور تھرڈ فلور کی سیڑھیاں اور متعدد حصہ آگ کی لیٹ میں ہونے کے باعث تاجر نیچے نہیں پہنچ سکے۔

     

     

    تفصیلات کے مطابق دوسری منزل پر ایک موبائل، کمپوٹر اور لیپ ٹاپ کی دکان تھی جہاں ریپیرنگ اور خریدو فروخت کا کام کیا جاتا تھا اس دکان کے اندر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی،جس نے دیکھتے ہی اردگرد کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

     

     

    دس فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جب کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی اہلکار اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

     

     

    آگ نے حفیظ سنٹرکے60فیصد حصے کولپیٹ میں لےلیا، دکاندار کروڑوں مالیت کاجلاہواسامان دیکھ کرآبدیدہ ہوگئے،پلازےکےاندرگیس پائپ لائن بھی دھماکےسےپھٹ گئی۔ آگ شدت اختیار کرگئی۔