لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) مورخہ 27 دسمبر 2020 کو گڑھی خدا بخش میں محترمہ بھٹو کی برسی عقیدت سے منائی گئی، جس میں مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ مریم نواز اور دیگر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لوگوں نے شمولیت کی۔
جلسہ میں سابقہ صدر آصف علی زرداری نے بھی وڈیو کال کے ذریعے خطاب کیا، جس میں انھوں نے پاکستان کی موجودہ وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔
انھوں نے کہا کہ ملک کو چلانا ایسا نہیں ہے جیسے کرکٹ ٹیم کو چلانا، ملک کو چلانے کے لئے مختلف لوگوں کی مختلف سوچوں پر مبنی حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو موجودہ حکومت کے پاس نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا یہ حکومت خد ہی گر جائے گی، اسے گرانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کروا لے، انھیں پتہ چل جائے گا کہ کون جیتے گا۔ انکا کہنا تھا کہ نیب کو بلیک میل کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
زرداری صاحب نے اپنی دور حکومت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں کوئی بھی سیاسی طور پر اندر نہیں تھا اور انھوں نے ملک کو ایسے چلایا جیسے ایک بچے کی پرورش کی جاتی ہے۔