آئی سی سی نے اس دہائی کے کامیاب ترین خواتین اور مرد کرکٹ کھلاڑیوں کی لِسٹ جاری کر دی، بھارت نمبر لے گیا، پاکستان کے لئے بُری خبر۔۔
لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ 28 دسمبر 2020 کو آئی سی سی نے اس دہائی کے مرد اور خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کی لسٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، آئی سی سی نے “اس دہائی کا کرکٹر” کا لقب مردانہ کرکٹ ٹیموں میں سے بھارت کی ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کو نوازا۔ جبکہ، خواتین کی کرکٹ کھلاڑیوں میں سے “اس دہائی کی کرکٹر” کا لقب آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ایلسی پیری کو نوازا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ، آپ کو بتاتے چلے کہ “انٹرنیشنل ایک دن کے مردانہ کرکٹر ” کا ایوارڈ بھی ویرات کوہلی کو دیا گیا، دوسری طرف “انٹرنیشنل ایک دن کی خواتین کرکٹر” کا ایوارڈ بھی ایلسی پیری کو دیا گیا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ افغانستان کے راشد خان نے اس دہائی کے “آئی سی سی مردانہ ٹی ٹیونٹی” کا لقب حاصل کیا۔
جبکہ، اس سارے معاملات میں پاکستان کی ٹیم کو نظر انداز کر دیا گیا۔