عدالت عظمی سے سرزنش کے بعد، سرکاری اعوانوں میں تھر تھلی، تمام ملازمین کو خاص ہدایات جاری۔
لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ 26 جنوری 2021 کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کو سرخ کوٹ اور چپل پہن کر آنے پر، فاضل جسٹس صاحب نے تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس واقع کو میڈیا پر آنے کے فورا بعد، صوبائی حکومت کے سیکرٹریٹ نے تمام صوبائی محکموں اور اضلاع کے سرکاری نمائندوں کو خط ارسال کیا، جس میں ہدایات دی گئی کہ دفتر کے اوقات میں مرد حضرات مناسب آفیشل کپڑے پہنے جس میں پینٹ کوٹ یا پھر شلوات قمیض شامل ہے، جبکہ خواتین بھی دفتری اوقات میں مناسب کپڑے پہنے، جو سادگی کی عقاسی کرے۔