چینی کا پھر سے مسئلہ کھڑا ہوگا، عوام پھر سے تیار ہو جائے، چینی کی قیمتوں میں واضح اضافہ، جانئیے نئی قیمتیں۔۔
چینی کا پھر سے مسئلہ کھڑا ہوگا، عوام پھر سے تیار ہو جائے، چینی کی قیمتوں میں واضح اضافہ، جانئیے نئی قیمتیں۔۔
لاہور (نیوز ڈیسک) پورے پاکستان میں چینی کی رسد کا فقدان پھر سے سر اُٹھانے لگ پڑا۔
تفصیلات کے مطابق، پورے پاکستان میں پھر سے چینی کا سپلائی کی کمی پورے پاکستان میں نمودار ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے اس قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جس کے بعد 30 سے 35 روپے فی کلو چینی کی قیمیت زیادہ وصول کی جا رہی ہے۔
جبکہ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹور پر سپلائرز نے بتایا ہے کہ اگلے 7 دن تک چینی کی سپلائی نہیں ملے گی۔
یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس وقت چینی موجود نہیں ہے اور چینی کے حصول کے لئے ٹینڈر جاری کئے ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ ٹینڈر میں 20000 میٹرک ٹن چینی لی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ، ان کا کہنا تھا کہ اگلے 2 سے 3 ہفتہ تک چینی کی رسد ٹھیک ہوگی۔