لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ 11 مارچ 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر حالیہ ہونے والی عورت مارچ کے خلاف کمپئین چلائی جارہی ہے۔
لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ 11 مارچ 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر حالیہ ہونے والی عورت مارچ کے خلاف کمپئین چلائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں نے منظم ہوکر ایک ٹرینڈ چلایا ہے، جس کا عنوان ہے “دھرنا اگینسٹ عورت مارچ”۔ اس ٹرینڈ کے زیر سایہ تمام لوگ عورت مارچ کے نام پر ہونے والی ڈرامے بازی اور غلط حرکات کو سرزنش کر رہے ہیں۔
مزید کچھ لوگوں اور تنظیموں نے یہاں تک بھی آواز اُٹھائی ہے کہ اس عورت مارچ کے نام پر پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی ار کروائی جانی چاہئے کیونکہ یہ بہت سے غیر فطری، غیر اخلاقی اور غیر اسلامی حرکات میں ملوث ہے۔
جبکہ اگر اسلام کی بات کی جائے تو اسلام تو ایک مکمل ضابطہ حیات مذہب ہے، جس میں ہرطرح کے مسئلہ کا حل موجود ہے، اور اسلام نے عورتوں کو حقوق لے کر دئے اور عورت کو معاشرے میں بلند مقام دیا، جس کی مثال قرآن پاک میں موجود سورۃ الناس سے ملتی ہے۔