7 کے بدلے 7، حکومت کی انوکھی چال، چئیرمین سینیٹ کی نشست پر بڑی کامیابی۔
7 کے بدلے 7، حکومت کی انوکھی چال، چئیرمین سینیٹ کی نشست پر بڑی کامیابی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 12 مارچ 2021 کو پاکستان کے اعوان بالا سینیٹ کے چئیر مین کی نشست پر الیکشن منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق، یوسف رضا گیلانی کا مقابلہ موجودہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے تھا۔ جس میں گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے، جس کے نتیجہ میں صادق سنجرانی پھر سے چئیر مین سینیٹ اگلے 3 سالوں کے لئے منتخب ہو گئے ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے سینیٹ کی اسلام آباد نشست پر یوسف رضا گیلانی اور ڈاکٹر حفیظ شیخ میں مقابلہ ہوا، جس میں یوسف رضا گیلانی جیت گئے تھے، کیونکہ حفیظ شیخ کے حق میں پڑے ووٹ مسترد ہو گئے تھے۔
اس سے پہلے صبح یہ معاملہ بھی سامنے آیا تھا کہ پولنگ بوتھ میں لگے خفیہ کیمرے بھی پکڑے گئے تھے۔ جس کے بعد پوری پولنگ بوتھ کی تلاشی لی گئی اور تمام کیمروں کو پکڑ کر اتارا گیا۔
جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا کہنا تھا کہ کیمرے حکومت نے لگوائے جبکہ حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے نہیں لگوائے۔