روشنی کیوں کہ سب سے تیز رفتاری سے سفر کرتی ہے اس لئے اگر ہم خلاء کا سفر روشنی کی رفتا ر سے ایک دن کریں تو اُس کو one light day کہتے ہیں اور اگر ایک سال سفر کریں تو اس کو one light year کہتے ہیں۔ زمین سے چاند کا سفر 385000 کلومیٹر ہےجو کہ اتنی زیادہ ہے کہ دنیاسے صرف 12 لوگ چاند پر پہنچ پائے ہیں۔
پھر خلاء میں ووجر سپیس کرافٹ 1977 میں لانچ کی گئی تو لانچ کے دوران اس سپس کرافٹ نے ایک تصویر کھینچی جس میں زمین ایک نقطہ کی شکل میں نظر آرہی ہے۔ مریخ سے بھی زمین ایک نقطہ کی شکل میں نظر آتی ہے۔ ہماری مِلکی وے گلیکسی کا ڈایا میٹر اتنا بڑا ہے کہ ہمیں اس سے باہر نکلنے میں 1 لاکھ ارب سال لگ جائیں گے۔ اور اس کائنات میں بے شمار گلیکسیز موجود ہیں۔ جن کو تسخیر کرنا ایک انسانی زندگی میں ممکن نہیں ہے۔
مِلکی وے گلیکسی کے قریب ترین گلیکسز اینڈرومیڈا جو ہماری مِلکی وے گلیکسز سے دو گنا زیادہ بڑی ہے۔ اگر ہم ان دونوں سے باہر آئیں تو یہ local group of Galaxies میں ذرے کی شکل میں نظر آئیں گی،اسی طرح local group of Galaxies ، Virgo supercluster کا حصہ نظر آئیں گی۔ Virgo supercluster، Laniaka Supercluster میں ایک ذرہ کی مانند نظرآئے گا ۔ یہ تمام گروپس ہماری کائنات میں ریت کے ذرے کی مانند موجودہیں ۔