پاکستان کی سیاسی دُنیا میں اہم انتقال، ہر طرف غم کی فضاء۔
پاکستان کی سیاسی دُنیا میں اہم انتقال، ہر طرف غم کی فضاء۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 16 مارچ 2021 کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس ہوا، جس کے بعد پوری کی پوری دُنیا ہی بدل گئی۔
مشہور سوشل میڈیا سائٹ پر کسی کے فوت ہونے کا ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے، جب اس ٹرینڈ کو دیکھا گیا تو پتہ چلا کہ لوگوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ فوت ہونے کا ٹرینڈ چلا رکھا ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے استعفیٰ دینے پر سوال اُٹھایا کہ میاں نواز شریف پاکستان واپس آجائے تو مل کر استعفے دیتے ہیں اور اندر جاتے ہیں۔
جس کے بعد، نواز لیگ کے رہنماؤں کے طوطے اُڑھ گئے ہیں، جبکہ اس بات کی پیشین گوئی بھی کی جارہی ہے، جلد پی ڈی ایم ختم ہونے والی ہے، کیونکہ اس کے بعد نواز لیگ کا پی ڈی ایم ساتھ جڑے رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔
ماہرین کے مطابق، اب پی ڈی ایم کی لانگ مارچ بھی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی، اب دیکھنا یہ ہے کہ لانگ مارچ کے بارے میں کیا فیصلہ ہوتا ہے؟