اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مورخہ 20 مارچ 2021 کو حکومتی عہدیداروں کی طرف سے بیانات سامنے آئے کہ وزیراعظم عمران خان کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جس کے بعد، وہ تمام سرکاری سرگرمیاں چھوڑ کر بنی گالا میں چلے گئے ہے۔

اس خبر پر مختلف لوگوں کی طرف سے اظہار خیال آیا، جس میں دو طرح کے لوگ سامنے آئے، ایک وہ جو عمران خان کو دُعا دے کر ان کے لئے جلد صحت یابی کے منتظر ہے۔
اور دوسری طرف ایسے لوگ بھی سامنے آئے، جو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر سرگرم نظر آئے جنہوں نے ٹوئٹر پر سرفہرست یہ ٹرینڈ چلایا کہ “نیازی قبر میں سکون کرو”۔
اس طرح کا عوام کا ردعمل نا صرف شرمناک بلکہ قابل غور بھی ہے۔ ایک طرف تو یہ بین الاقومی سطح پر یہ بتا رہا ہے کہ پاکستانی عوام اخلاقی طور پر اتنی گر چکی ہے۔
اس کے ساتھ، حکومت کے لئے یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عوام اس حد تک اُکتا چکی ہے کہ لوگ اس کو اب اس حد تک بد دعا دینا شروع ہو چکے ہیں۔