اعتماد نیوز: حالیہ کرونا کی لہر نے عوام میں پھر سے کرونا کے ڈر کو ڈالنا شروع کر دیا ہے، جبکہ مختلف سیاسی، سماجی، معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
اس کے ساتھ ہی، سب سے اہم چیز بچوں کے سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو کھلونے اور بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق، تعلیمی اداروں میں کرونا پھیلنے کا زیادہ امکان ہے کیونکہ وہاں پر بچے اور طالب علم اکٹھے بیٹھتے ہیں۔
دوسری طرف چھوٹے بچوں میں بھی زیادہ امکان ہے وائرس پھیلنے کا کیونکہ ان میں ابھی امیونٹی سسٹم اتنا مظبوط نہیں ہوتا۔ اس لئے انھے زیادہ مسئلہ ہونے کا ڈر ہے۔