اعتماد نیوز: مورخہ 24 مارچ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سر براہی میں وفاقی اور صوبائی وزراء تعلیم و صحت کا اہم اجلاس کرونا کی صورتحال کے بارے میں ہوا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں کرونا کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ گزشتہ چند دنوں میں ہی 8 فیصد تک کرونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر صحت شفقت محمود کے مطابق، وہ تمام علاقوں میں سکول 11 اپریل تک بند رہینگے، جن جگہوں کو کرونا کے لحاظ سے ہاٹ سپاٹ ایریا ڈیکلئیر کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کیمبرج بورڈ اف ایگزم کے ساتھ بھی اس بارے میں میٹینگ کرینگے۔
رپورٹ کے مطابق، صوبہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں کرونا کی کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ جبکہ صوبہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ان کرونا کے نئے کیسز کا تناسب کم ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے اس بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ کرونا کی تیسری لہر پہلے دونوں لہروں سے زیادہ بری ہے۔