رسول اللہ ؐ نے فرمایا: کامیاب وہ شخص ہے جس کو اللہ ذوالجلال نے اسلام کی دولت سے نوازا ،اوراسے برابر رزق دیا، اتنا رزق عطا کیا کہ طغیانی میں چلا جائے اور نہ اتنا کم ہے کہ وہ سب کے سامنے ہاتھ پھیلاتا رہے۔

مسلمان وہ ہے جو دئیے گئے رزق پر قناعت کرے، اور جو اللہ نے عطا کیا ہے اس کی رضا میں راضی رہے۔ اے اللہ میں تجھے رب مان کے راضی، تیرے دین اسلام کو سچا دین مان کے راضی، اور تیرے پیغمیر کو آخری پیغمبر مان کر راضی۔
یہ کلمات جو شخص بولتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے کئی گناہ مٹا دیتا ہے یہ کلمات اللہ کو اتنے عزیز ہیں۔اللہ تعالیٰ ظالم بادشاہ سے نجات دلاتے ہیں ایسے شخص کی رسول اللہ ؐ قیامت کے روز شفاعت کریں گے۔
جو شخص یہ کلمات صبح شام 3 مرتبہ پڑھتا ہے، اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔ رسول اللہؐ نے فرمایا کہ میں ایسے شخص کو جنت کی ضمانت دیتا ہوں اور اس شخص کا ہاتھ پکڑ کر جنت لے جاؤں گا۔
تو ان کلمات کو معمول بنائیں اور اللہ کی رضا میں قناعت کریں۔ جو اللہ کے تھوڑے رزق پر راضی ہو گیا اللہ اُس کے تھوڑے عمل پر راضی ہو جائے گا۔